بھٹکل:20/مارچ(ایس اؤ نیوز) انسان قدیم زمانے سے اپنے جذبات اور تاثرات کو فن کاری کے ذریعے ظاہر کرتاآرہاہے، فن کاری میں رقص کو ایک الگ مقام حاصل ہے، ان باتوں کا اظہار صنعت کار شیوانی شانتارام بھٹکل نے ظاہر کیا۔
وہ یہاں بھٹکل کے گرو سدھیندرا بی کام ڈگری کالج میں منعقدہ ڈانس مقابلے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں، مقابلے کے ممتحن گری دھر نایک نے پروگرام کے انعقاد پر خوشی کااظہارکیا۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ ، شعبہ کھیل اور فن کے ناظم فنی یپا ، لکچرر ودھی شانبھاگ اور سمردھی نائک موجود تھے۔